Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم عمران خان کا بلوچستان میں زلزلے سے قیمتی جانی و مالی نقصان پر دکھ کا اظہار

وزیراعظم عمران خان کا بلوچستان میں زلزلے سے قیمتی جانی و مالی نقصان پر دکھ کا اظہار
October 7, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان میں زلزلے سے قیمتی جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا وفاقی حکومت اس مشکل گھڑی میں متاثرین سے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ وزیراعظم نے تمام متعلقہ اداروں کو ریلیف آپریشن میں صوبائی حکومت سے مکمل معاونت کی بھی ہدایت کر دی۔

زلزلے سے نقصانات اور امدادی کاموں کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم آفس کو موصول ہو گئی۔

ادھر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بلوچستان میں زلزلے سے نقصان پر اظہارافسوس کیا۔ انہوں نے کہا متعلقہ حکام کو متاثرین کی ہر ممکن مدد اور زخمیوں کے بہتر علاج معالجہ کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے بھی بلوچستان حکومت کو ریسکیو سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون کی پیش کش کر دی۔ گورنرسندھ عمران اسماعیل، گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی بھی زلزلے سے نقصان پر افسردہ ہیں۔ شہباز شریف، بلاول بھٹو سمیت سیاسی رہنماؤں نے بھی اظہارافسوس کیا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔