Saturday, April 27, 2024

بلوچستان میں تباہ کن زلزلہ، سکیورٹی فورسز کے دستے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے

بلوچستان میں تباہ کن زلزلہ، سکیورٹی فورسز کے دستے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے
October 7, 2021 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان میں تباہ کن زلزلے نے تباہی مچا دی۔ سکیورٹی فورسز کے دستے ہرنائی کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے دستے ہرنائی کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے۔ زلزلہ متاثرین کے لیے ضروری خوراک، پناہ گاہیں منتقل کر دی گئیں۔ آرمی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس ضروری ادویات کے ساتھ علاقے میں موجود ہیں ۔ پاک آرمی کا طبی عملہ سول انتظامیہ کو ضروری طبی دیکھ بھال میں مدد کر رہا ہے جبکہ 9 شدید زخمیوں کو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ انسپکٹر جنرل ایف سی بلوچستان شمالی، نقصان کے تخمینے، ردعمل کے لیے ہرنائی پہنچ گئے ۔ اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کو راولپنڈی سے روانہ کیا جا رہا ہے۔ اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کو بھیجنے کا مقصد امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانا ہے۔