Friday, April 19, 2024

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات، پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر تبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات، پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر تبادلہ خیال
October 6, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے وزیراعظم کور کمانڈرز کانفرنس اور دیگر معاملات پر بریف کیا۔ اُنہوں نے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی پر بھی مشاورت بھی کی۔

مزید برآں وزیراعظم عمران خان سے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے بھی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی کی خدمات کو بھی سراہا۔