Thursday, March 28, 2024

لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم ڈی جی آئی ایس آئی تعینات، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر پشاور کی خدمات سرانجام دینگے

لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم ڈی جی آئی ایس آئی تعینات، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر پشاور کی خدمات سرانجام دینگے
October 6, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) پاک فوج نے لیفٹننٹ جنرل ندیم احمد کو نیا ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا جبکہ لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر پشاور کی خدمات سرانجام دینگے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کور کمانڈر کراچی ہوں گے۔ لیفٹننٹ جنرل ندیم رضا کور کمانڈرز کراچی تعینات تھے۔  

لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کور کمانڈر گوجرانوالہ ہونگے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کردیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کو صدر این ڈی یو تعینات کر دیا گیا ہے۔

میجر جنرل محمد عاصم ملک لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے ہر ترقی دیکر پاک فوج کا ایجوڈنٹ جنرل تعینات کیا گیا ہے۔