Thursday, March 28, 2024

وزیراعظم عمران خان سے بل گیٹس کا ٹیلی فونک رابطہ، پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں سے آگاہ کیا

وزیراعظم عمران خان سے بل گیٹس کا ٹیلی فونک رابطہ، پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں سے آگاہ کیا
October 6, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے بل گیٹس کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ وزیراعظم نے بل گیٹس کو پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا ملک میں رواں سال پولیو کا صرف ایک کیس رپورٹ ہوا۔ حکومت پولیو کے مکمل خاتمے کےلیے پرعزم ہے۔

وزیراعظم اور بل گیٹس نے افغانستان میں صحت کے نظام پر تشویش کا اظہار کیا۔ بل گیٹس نے پاکستان میں کورونا ویکسین کی تیاری پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔