Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک بھر میں کورونا سے مزید 54 افراد انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا سے مزید 54 افراد انتقال کر گئے
October 5, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا سے مزید 54 افراد انتقال کر گئے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 308 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے مزید 54 افراد انتقال کر گئے۔ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار 947 ہو گئی ۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا سے سب سے زیادہ 12 ہزار 710 افراد کی اموات ہوئی ۔ سندھ میں کورونا سے 7 ہزار 442، خیبرپختونخواہ میں 5 ہزار 593 اور اسلام آباد میں 929 افراد کا انتقال ہوا ۔ گلگت بلتستان میں اب تک 186 ، بلوچستان میں 349 اور آزاد جموں کشمیر میں 738 افراد کا کورونا سے انتقال ہوا ۔ ایک دن میں ایک ہزار 308 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ۔ مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 52 ہزار 656  ہو گئیں۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 45 ہزار 826 ہو گئی ۔

این سی او سی کے مطابق ایک دن میں 48 ہزار 907 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2.67 فیصد رہی۔ ملک بھر میں 3 ہزار 110 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔