Tuesday, April 23, 2024

عوام سے جھوٹے وعدے کرنیوالوں کا الیکشن میں حساب ہوگا، حمزہ شہباز

عوام سے جھوٹے وعدے کرنیوالوں کا الیکشن میں حساب ہوگا، حمزہ شہباز
October 4, 2021 ویب ڈیسک

کوٹ مٹھن (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز نے کہا عوام سے جھوٹے وعدے کرنے والوں کا الیکشن میں حساب ہوگا۔

کوٹ مٹھن میں مسلم لیگ ن ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے حفیظ دریشک کو مسلم لیگ ن میں واپسی پر خوش آمدید کہا۔ بولے کہ راجن پور کی عوام شہباز شریف کے دل میں بستی ہے۔

اُنہوں نے کہا آج کسان پریشان ہے، 2300 میں ملنے والی کھاد کی بوریا 7 ہزار میں ملتی ہے۔ مجھے کسانوں کی تکلیف کا احساس ہے۔ اللہ نے موقع دیا تو دن رات محنت کرکے کسانوں کی ترقی کے لیے خود کو وقف کردیں گے۔

اُن کا کہنا تھا اس حکومت نے نوجوانوں سے روٹی چھینی ہے،اب حساب ہوگا،حمزہ شہبازچند روز سے میں لوگوں کی آنکھوں میں نیا جوش اور ولولہ دیکھ رہا ہوں۔ اللہ نے موقع دیا تو اقتدار میں آکر ڈیرہ غازی خان میں ایکسپریس وے بنائیں گے۔ وہ دن ضرور آئے گا جب نوجوان کو روزگار ملے گا اور کسان خوشحال ہوگا۔