Friday, March 29, 2024

پنڈورا پیپرز ٹائیں ٹائیں فش ہوگئے، شیخ رشید

پنڈورا پیپرز ٹائیں ٹائیں فش ہوگئے، شیخ رشید
October 4, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پنڈورا باکس کو کھودا پہاڑ نکلا چوہا قرار دے دیا۔ کہتے ہیں کہ پنڈورا پیپرز ٹائیں ٹائیں فش ہوگئے، پنڈورا پیپرز ڈیڈ ہیں۔

وزارت داخلہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا وزیر اعظم پنڈورا پیپرز پر 700 لوگوں کی انکوائری کرانے کا کہہ چکے ہیں۔ اُن کے بیان نے سب کو چپ کرادیا ہے۔

اُنہوں نے کہا وزارت داخلہ ہر ہفتے اپنی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرتی ہے، ایف آئی اے کو ڈالر ہولڈرز کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔ مزید کہا کہ جعلی ویکسین کارڈ بنانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔

 شیخ رشید نے کہا اسی ہفتے نیا ائیر پٹرولنگ یونٹ بنانے جا رہے ہیں، ایک ہزار پولیس اہلکار بھرتی کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے لئے آن لائن وزیرہ شروع کررہے ہیں۔ 20 ہزار افراد افغانستان سے آئے ہیں، 10 ہزار افراد افغانستان سے آکر بیرون ملک چلے گئے۔

وزیر داخلہ بولے کہ چمن بارڈر پر نئے ٹرمینل شروع کردیئے، سست اور اسکردو میں شناختی کارڈ کی سہولت دینے جا رہے ہیں۔ طور خم اور چمن پر بھی نادرا کی گاڑیاں کھڑی کردی ہیں، تبلیغی جماعت والوں کو آنے کی اجازت دیں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ جعلی شناختی کارڈ میں 180 افسروں کو معطل، تین سو کے قریب افراد کی انکوائری ہوگی۔ 136 افراد کو نوکریوں سے نکال دیا گیا ہے۔