Thursday, March 28, 2024

جرمنی، عمر شریف کا سرکاری ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری، میت اہلیہ اور سفارتی عملہ کے سپرد

جرمنی، عمر شریف کا سرکاری ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری، میت اہلیہ اور سفارتی عملہ کے سپرد
October 4, 2021 ویب ڈیسک

نیورمبرگ (92 نیوز) جرمنی کی نیورمبرگ بلدیہ کی جانب سے عمر شریف کا سرکاری ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا۔

قونصل جنرل زاہد حسین کی جانب سے عمر شریف کی میت اہلیہ اور سفارتی عملے کے حوالے کرنے کی تصدیق کر دی گئی۔

جرمن وقت کے مطابق آج دوپہر ایک بجے ترکش مسجد نیورمبرگ میں عمر شریف کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

میت کی پاکستان روانگی کیلئے ابھی تک کنفرمیشن نہیں ہو سکی۔