Wednesday, April 24, 2024

نیپرا نے بجلی ایک روپیہ 72 ‏پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

نیپرا نے بجلی ایک روپیہ 72 ‏پیسے فی یونٹ مہنگی کردی
October 4, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مہنگائی کے مارے عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا، نیپرا نے بجلی ایک روپیہ 72 ‏پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت 16 روپے 44 پیسے سے بڑھ کر 18 روپے 16 پیسے ہوگئی۔

صارفین کو 90 ارب روپے اضافی ادا کرنا پڑیں ‏گے۔ اطلاق 300 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والوں پر ہوگا۔ 80 فیصد صارفین ماہانہ 300 یونٹ سے زائد استعمال کرتے ہیں۔ کے الیکٹرک صارفین پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا۔