Wednesday, April 24, 2024

اسماعیل ہنیہ کا امیر متقی سے ٹیلیفونک رابطہ، بیت المقدس کی آزادی کیلئے کردار نبھانے کی اپیل

اسماعیل ہنیہ کا امیر متقی سے ٹیلیفونک رابطہ، بیت المقدس کی آزادی کیلئے کردار نبھانے کی اپیل
October 4, 2021 ویب ڈیسک

غزہ (92 نیوز) حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کا افغان قائم مقام وزیر خارجہ امیر متقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

اسماعیل ہنیہ کہتے ہیں افغانستان میں امریکی قابض افواج کے خلاف طالبان کی فتح قابل تعریف ہے۔ اُمید ہے طالبان بیت المقدس کو آزاد کرانے کے لیے فلسطینی بھائیوں کی حمایت کریں گے۔

افغان قائم مقام وزیر خارجہ امیر متقی نے فلسطینی عوام کی جدوجہد کو سراہا اور اسرائیلی مظالم کی پرزور مذمت کی۔