Saturday, April 20, 2024

شیخ رشید کی مفتی تقی عثمانی سے ملاقات، مدارس، نظام تعلیم اور افغانستان پر گفتگو

شیخ رشید کی مفتی تقی عثمانی سے ملاقات، مدارس، نظام تعلیم اور افغانستان پر گفتگو
October 4, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی دارالعلوم کراچی میں صدروفاق المدارس مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کی۔ مدارس اور نظام تعلیم سمیت افغانستان کے معاملات پر بات چیت کی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا دنیا طالبان حکومت کو وقت اور وسائل مہیا کرے، حالات بہتر ہوجائیں گے۔ مزید کہا کہ حکومت مدارس کی دینی خدمات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

اس موقع پر مفتی تقی عثمانی نے کہا افغانستان کی موجودہ صورت حال پرحکومت پاکستان کا مؤقف درست ہے۔