Thursday, April 18, 2024

لاہور، مرغی کا گوشت مزید 15 روپے فی کلو مہنگا، قیمت 328 روپے ہوگئی

لاہور، مرغی کا گوشت مزید 15 روپے فی کلو مہنگا، قیمت 328 روپے ہوگئی
October 4, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 15 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔

گزشتہ روز کی نسبت آج پھر برائلر مرغی کا گوشت فی کلو قیمت 15 روپے اضافے کے بعد 328 روپے فی کلو ہو گیا۔ چکن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

ادھر دوسری جانب کراچی میں مرغی کا گوشت 50 روپے اضافے سے 430 روپے فی کلو ہوگیا۔