Wednesday, April 24, 2024

پنڈورا پیپرز، 130 ارب پتیوں کی خفیہ دولت بے نقاب

پنڈورا پیپرز، 130 ارب پتیوں کی خفیہ دولت بے نقاب
October 4, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن ڈی سی (92 نیوز) پینڈورا پیپرز نے 130 ارب پتیوں کی خفیہ دولت کو بے نقاب کیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پینڈورا پیپرز میں 200 سے زائد ممالک کی 29 ہزار آف شورکمپنیوں کا پردہ فاش کیا گیا، خفیہ اثاثے رکھنے والوں میں سیاستدانوں اور پبلک آفیسرز کے علاوہ کھلاڑی اور فن کار بھی شامل ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق خفیہ اثاثے رکھنے والوں میں بھارتی کرکٹ اسٹار سچن ٹنڈولکر اور کولمبیا کی آرٹسٹ شکیرا کا نام بھی آ گیا۔

ٹنڈولکر کے وکیل نے دعوی کیا کھلاڑی کے اثاثے جائز طریقے سے کمائے گئے۔ شکیرا کے وکیل نے آف شو اکاونٹس میں ٹیکس چوری کی تردید کر دی۔