Friday, April 26, 2024

پنڈورا پیپرز، وزیراعظم کے قریبی لوگوں کے نام آنا کوئی تعجب کی بات نہیں، شیری رحمان

پنڈورا پیپرز، وزیراعظم کے قریبی لوگوں کے نام آنا کوئی تعجب کی بات نہیں، شیری رحمان
October 4, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کہتی ہیں کہ پنڈورا پیپرز میں وزیراعظم کے قریبی لوگوں کے نام آنا ہمارے لئے کوئی تعجب کی بات نہیں۔

شیری رحمان نے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ ہم جانتے ہیں کرپشن فری پاکستان کے نعرے کھوکھلے ہیں۔ احتساب اپوزیشن کو نشانا بنانے کا ایک طریقہ ہے۔ مزید لکھا کہ کیا وزیراعظم اپنے لوگوں کے خلاف سپریم کورٹ جائے گے؟ یا دیگر اسکینڈلز کے طرح رپورٹ طلب کی جائے گی؟۔