Friday, April 26, 2024

پنڈورا پیپرز: یوکرین، کینیا، ایکواڈور، دبئی اور قطر کے حکمرانوں، اردن کے بادشاہ کی آف شور کمپنیاں نکل آئیں

پنڈورا پیپرز: یوکرین، کینیا، ایکواڈور، دبئی اور قطر کے حکمرانوں، اردن کے بادشاہ کی آف شور کمپنیاں نکل آئیں
October 4, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن ڈی سی (92 نیوز) دنیا بھرمیں ہلچل مچانے والے پانامہ پیپرز کی طرز پرایک اور عالمی سکینڈل پنڈورا پیپرز کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔ یوکرین،کینیا، اور ایکواڈور کے حکمرانوں، اردن کے بادشاہ عبداللہ، دبئی اور قطر کے حکمرانوں کے نام پر بھی آف شور کمپنیاں نکل آئیں۔

بدنام ہونگے تو کیا نام نہ ہوگا، مختلف ممالک کے سربراہان، مملکتوں کے بادشاہ، ریاستوں کے حکمران، عالمی شہرت یافتہ شخصیات کے خفیہ اثاثوں کی بارش۔

پانامہ پپپرز کے بعد پنڈورا پیپرز بھی آؤٹ ہوگئے۔ آئی سی آئی جے کی جانب سے جاری پنڈورا پیپرز نے سینکڑوں پردہ نشینوں کو بے پردہ کردیا۔

متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور دبئی کے امیر محمد بن راشد المکتوم، قطر کے امیر تمیم بن حماد الثانی،اردن کے بادشاہ عبداللہ دوئم اور مراکش کی شہزادی لیلہ حسنہ کی بھی آف شور کمپنیوں میں سرمایہ کا انکشاف ہوا ہے۔

سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلئیراور ان کی اہلیہ نے بھی اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے ہیں جب وہ برسراقتدار تھے۔ چیک ری پبلک اورلبنان کےوزرائےاعظم آف شورکمپنیوں کےمالک ،کچھ کاروباری شخصیات اور بینکاروں کے نام پر بھی آف شور کمپنیاں نکل آئیں جبکہ گلوکارہ شکیراکےنام بھی آف شورکمپنی رجسٹرڈ ہے ، روس اور آذربائیجان کےصدور بھی آف شور کمپنیوں کے مالک نکلے۔

ہالینڈ ، برازیل کے وزرا ئےخزانہ ، سابق آئی ایم چیف ڈومینک سٹراس کے نام بھی پنڈورا پیپرز میں شامل ہیں۔ چلی کے صدر ،سری لنکا کے صدر کے کزن،سابق وزیر نیروپاما راجاپکسا۔ایوری کوسٹ کے صدرپیٹرک ایچی اور مونیٹگرو کے صدر ملو جکانوک کا نام بھی پنڈورا پیپرز میں شامل ہیں۔آئی ایم ایف کے سابق سربراہ ڈومینک سٹراس کا نام بھی پنڈورا لیکس حصہ ہیں۔

پنڈورا پیپرز میں300 سے زائد بھارتیوں کے خفیہ اثاثے سامنے آئے ہیں۔ انیل امبانی،نیرومودی کی بہن،بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر سمیت 60 سے زائد مشہور بھارتی شخصیات کے پنڈورا پیپرز میں نام شامل ہیں۔ کینیا کے صدر اور انکی فیملی کے 6 ارکان کا آف شور کمپنیز کا پورا نیٹ ورک سائپرس کے صدر کی لا فرم نے آف شور کمپنیز کے اصل مالک کا نام چھپانے کیلئے جعلی مالکان کے نام دیئے یوکرائن کے صدر نے 2019کا الیکشن جیتنے سےقبل اپنے اثاثے خفیہ آف شور کمپنی کو منتقل کئے۔

پنڈورالیکس میں 14موجودہ سربراہان مملکت ،21سابق سربراہان کے نام شامل ہیں۔ آئی سی آئی جے نے گیارہ اعشاریہ 9ملین دستاویزات شائع کی ہیں۔ اس عالمی تحقیقات میں 117 ممالک کے 600 صحافیوں، 150میڈیا تنظیمیوں نے حصہ لیا۔