Friday, April 19, 2024

کابل میں مسجد کے باہر دروازے پر دھماکا، آٹھ افراد جاں بحق

کابل میں مسجد کے باہر دروازے پر دھماکا، آٹھ افراد جاں بحق
October 3, 2021 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) کابل میں مسجد کے باہر دروازے پر دھماکا ہوا جس میں آٹھ افراد جاں بحق اور بیس زخمی ہو گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق کابل میں عید گاہ کے داخلی راستے پر دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے وقت ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کی فاتحہ خوانی ہو رہی تھی۔ دھماکے کی ذمہ داری ابھی کسی گروپ نے قبول نہیں کی ۔ دھماکے بعد طالبان نے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔