Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر پرندہ نجی ایئرلائنز کی پرواز سے ٹکرا گیا

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر پرندہ نجی ایئرلائنز کی پرواز سے ٹکرا گیا
October 3, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر پرندہ نجی ایئرلائنز کی پرواز سے ٹکرا گیا۔ پرندہ ٹکرانے سے جہاز میں فنی خرابی پیدا ہو گئی۔

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر نجی آئر لائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرانے سے جہاز بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا ۔ پرندہ ٹکرانے سے طیارے میں فنی خرابی پیدا ہو گئی۔ پائلٹ نے حاضر دماغی سے طیارے کو بحفاظت اتار لیا۔

ذرئع کے مطابق نجی ائیرلائن کی پرواز ای آر 500 کراچی سے اسلام آباد آ رہی تھی کہ لینڈنگ سے قبل پرندہ جہاز سے زور دار طریقے سے ٹکرایا۔ ٹیکنیکل خرابی کے باعث جہاز کی وآپس کراچی روانگی تاخیر کا شکار ہو گئی۔ واپس جانے والے مسافروں کو سی ٹو لاونج میں بیٹھا گیا۔

سول ایوی ایشن نے شہریوں کو ایئرپورٹ کے علاقے کے قریب کوڑا کرکٹ پھینکنے سے سختی سے منع کیا ہے تاکہ کوڑا کرکٹ پر جھپٹنے والے پرندے کسی بڑے حادثے کا باعث نہ بن سکیں۔ اس حوالے سے شہریوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔