Tuesday, April 23, 2024

پنڈورا لیکس نے عمران نیازی کا پنڈورا کھول دیا ہے، احسن اقبال

پنڈورا لیکس نے عمران نیازی کا پنڈورا کھول دیا ہے، احسن اقبال
October 3, 2021 ویب ڈیسک

نارووال (92 نیوز) لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا پنڈورا لیکس نے عمران نیازی کا پنڈورا کھول دیا ہے، لیکس ابھی آئیں نہیں ترجمانوں نے صفائیاں دینی شروع کر دی ہیں۔

نارووال میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا ایمانداری کا لبادہ اوڑھ کر عوام کو بے وقوف بنایا گیا، آئندہ الیکشن میں ان کی ضمانتیں ضبط ہوں گی، انتخابات چرانے کی کوئی اسکیم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

اُن کا کہنا تھا صدر مملکت وزیراعظم کو دوبارہ اعتماد کا ووٹ لینے کا حکم جاری کریں، اسمبلی اجلاس میں مسلسل آٹھ دن کورم توڑ کے ارکان اسمبلی نے وزیر اعظم پر عدم اعتماد کر دیا۔ اس کرپٹ، نااہل نالائق حکومت کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔

احسن اقبال نے کہا بیرون ملک سے ملے تحائف کی تفصیل نہ بتانا دراصل عمران خان کا اقرار جرم ہے، مزید کہا حکومتی ترجمان کہتے ہیں تحائف کی تفصیل سے عرب ممالک کے سربراہ ناراض ہو جائیں گے، عرب ممالک کے سربراہ کیوں ناراض ہونگے، انہوں نے کوئی سستے تحفے تو نہیں دئیے۔