Friday, April 19, 2024

وزیراعظم عمران خان کل کامیاب پاکستان پروگرام کا افتتاح کرینگے، شوکت ترین

وزیراعظم عمران خان کل کامیاب پاکستان پروگرام کا افتتاح کرینگے، شوکت ترین
October 3, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے وزیراعظم عمران خان کل کامیاب پاکستان پروگرام کا افتتاح کریں گے۔

وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کامیاب پاکستان اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہے۔ پروگرام میں چودہ سو ارب کے قرضے 37 لاکھ گھرانوں کو دیئے جائیں گے۔ کامیاب پاکستان پروگرام ملک میں غربت کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

اُنہوں نے کہا یہ پروگرام معاشرے کے محروم طبقات کی زندگیاں بدلنے اور انہیں مالی لحاظ سے بااختیار بنانے کے لئے تشکیل دیا گیا ہے۔ یہ یقیناً پاکستان میں اپنی طرز کا پہلا پروگرام ہے جس کے تحت مائیکروفنانس اداروں کے ذریعے بینکوں اور کم آمدنی والے طبقات کو آپس میں جوڑے گا۔ یہ غریب اور کمزور طبقات کے حوالے سے ریاست کے احساس ذمہ داری کی عملی تعبیر ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کامیاب پاکستان پروگرام کے پانچ نکات ہیں، کامیاب کسان کے ذریعے کسانوں کو بلا سود قرضے دئیے جائیں گے۔ کامیاب کاروبار پروگرام کے تحت کاروبار کے لئے پانچ لاکھ تک بلا سود قرضے دئیے جائیں گے۔ سستا گھر سکیم کے تحت اپنا گھر بنانے کے لئے آسان اقساط پر فنانسنگ کی سہولت حکومت پاکستان کے کامیابی سے جاری مہارت کی بنیاد پر سکالر شپ سکیم اور صحت انصاف کارڈ کو کامیاب پاکستان پروگرام کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔