Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حمزہ شہباز کا دورہ جنوبی پنجاب، کئی سیاسی رہنماؤں کی ن لیگ میں شمولیت

حمزہ شہباز کا دورہ جنوبی پنجاب، کئی سیاسی رہنماؤں کی ن لیگ میں شمولیت
October 3, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے جنوبی پنجاب کے دورے، متعدد سیاسی رہنماؤں نے ن لیگی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔

اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز جنوبی پنجاب کے محاذ پرہیں، مسلم لیگ ن کے نائب صدر کے دورے کے دوران مختلف سیاسی رہنماؤں نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ راجن پور سے تعلق رکھنے والے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی لیگی بیڑے میں شامل ہو گئے۔

ملتان پہنچنے پر شاندار استقبال اور پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر تین دفعہ ایم پی اے منتخب ہونے والے اسحاق بچا بھی ن لیگ میں شامل ہو گئے۔ بریگیڈئر (ریٹائرڈ) قیصر مہے نے بھی اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔

خانیوال سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے جمیل شاہ بھی ایم این اے افتخار نذیر کی موجودگی میں حمزہ شہباز کے ہمراہی بن گئے۔

مظفر گڑھ کے حلقہ پی پی 271 سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر اور سرکردہ رہنما اختر علی گوپانگ نے مسلم لیگ ن کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کردیا۔

شمولیت اختیار کرنے والے رہنماؤں نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔