عمر شریف مذہب سے جڑی شخصیت کے مالک اور عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے
لاہور (92 نیوز) شوبز کی چکا چوند روشنیوں میں رہنے والے عمر شریف مذہب سے جڑی شخصیت کے مالک اور عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے۔
نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام ہم دیکھیں گے، میں میزبان نور الحسن سے گفتگو کرتے ہوئے عمر شریف کا کہنا تھا اگر کامیابی حاصل کرنی ہے تو دل میں عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمع جلاکر رکھنا ہوگی۔