Friday, April 26, 2024

وزیراعظم عمران خان اور تاجک صدر کا ٹیلی فونک رابطہ، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان اور تاجک صدر کا ٹیلی فونک رابطہ، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
October 2, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان اور تاجک صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، وزیراعظم نے تاجک صدر امامعلی رحمان کو افغانستان میں امن اور استحکام کیلئے کوششوں سے آگاہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے گزشتہ ماہ دوشنبے میں ہونے والے مذاکرات سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ قریبی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی کوششوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم نے افغان عوام کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ عمران خان نے افغانستان کے ساتھ اقتصادی رابطوں کی فوری اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں امن اور استحکام کی کوششوں کو مزید مربوط بنانے کے لیے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔