Tuesday, April 23, 2024

وزیراعظم آئین، قانون اور وفاداری کا عہد کرنیوالوں سے بات کے خواہاں ہیں، فواد چودھری

وزیراعظم آئین، قانون اور وفاداری کا عہد کرنیوالوں سے بات کے خواہاں ہیں، فواد چودھری
October 2, 2021 ویب ڈیسک

پنڈدادنخان (92 نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری کہتے ہیں وزیراعظم چاہتے ہیں آئین، قانون اور وفاداری کا عہد کرنے والوں سے بات کریں۔ ہتھیار ڈالنے والوں سے مذاکرات سے پائیدار امن کی بنیاد قائم ہوگی۔

پنڈدادنخان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا افغانستان میں خون بہے بغیر تبدیلی آنا پاکستان کے مرہون منت ہے۔ کہا کہ عمران خان کی قیادت میں مستحکم پاکستان جنم لے چکا، دوبارہ کسی جنگ یا مسئلے میں نہیں پڑ سکتے، توجہ سکیورٹی اور معیشت پر ہونا چاہیے۔

وزیراطلاعات نے کہا عمران خان کی بلند قدوقامت جیسا کوئی لیڈر نہیں، افغانستان، کشمیر، فلسطین پر عمران خان کی بات کو پوری دنیا سنتی ہے۔ قوموں کو اپنی بات دنیا کو سنانے کے لئے لیڈر چاہیے ہوتا ہے۔

انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی حکومتوں نے 10 سال پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کیا۔ غیر سنجیدہ لیڈر شپ سے ہمارا کوئی مقابلہ نہیں، پی ٹی آئی واحد قومی جماعت ہے۔ مزید کہا کہ پاکستان سے راستے جدا کرنے والے واپس آنا چاہتے ہیں تو انہیں واپس لائیں گے۔ امن ہوگا تو معیشت اوپر جائے گی۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کھیوڑہ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔ اس موقع پر عابد قریشی نے کہا بلین ٹری منصوبے کے تحصیل پنڈدادن خان میں دس ہزار پودے لگاے جائیں گے۔