Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ابھی نہیں کہا جا سکتا کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کامیاب ہونگے یا نہیں، شیخ رشید

ابھی نہیں کہا جا سکتا کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کامیاب ہونگے یا نہیں، شیخ رشید
October 2, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے ابھی نہیں کہا جا سکتا کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کامیاب ہونگے یا نہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کراچی ائیرپورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عالمی منظر نامہ بدلنے جا رہا ہے۔ عمران خان تاریخی کردار ادا کریں گے۔ افغان بحران میں ہر ممکن مدد کرینگے۔

ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جو ہتھیار چھوڑ دیں گے ان سے لڑائی نہیں کریں گے لیکن  اے پی ایس کے بچوں کو قتل کرنے والوں کا کیس الگ ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے ن لیگ کو کنویں کے مینڈک اور پیپلزپارٹی کوسمجھوتہ ایکسپریس کا سوار قرار دیا۔ یہ بھی بتایا کہ ڈالر کی زخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے کو کارروائی کرنے کا کہا ہے۔

شیخ رشید نے کہا چیئرمین نیب کے تقرر کا فیصلہ اس ہفتے میں ہو جائے گا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔