Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کورونا کے خلاف جنگ میں پیش رفت، امریکی ڈرگ کمپنی نے اینٹی وائرل گولیاں تیار کر لیں

کورونا کے خلاف جنگ میں پیش رفت، امریکی ڈرگ کمپنی نے اینٹی وائرل گولیاں تیار کر لیں
October 2, 2021 --- ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) کورونا کے خلاف جنگ میں نئی پیش رفت ہو گئی۔ امریکی ڈرگ کمپنی نے اینٹی وائرل گولیاں تیار کر لیں۔

امریکی کمپنی کی جانب سے کورونا سے تحفظ کے لیے بنائی گئی گولیوں کے ابتدائی نتائج حوصلہ کن آئے ہیں۔ کووڈ 19 کے علاج کے لیے تجرباتی دوا مولنیوپیراویر کے ٹرائل یکم اکتوبر کو جاری کئے گئے۔

ٹرائل میں 775 مریضوں کو شامل کیا گیا ۔ گولیاں استعمال کرنے والے گروپ کا کوئی مریض ہلاک نہیں ہوا۔

دوا ساز کمپنی امریکا میں گولیوں کے ہنگامی استعمال کی منظوری حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ۔ امریکی کمپنی کی جانب سے دنیا بھر میں ریگولیٹری اداروں کو بھی درخواستیں جمع کرائی جائیں گی۔

کمپنی کے سی ای او رابرٹ ڈیوس کا کہنا ہے کہ اس پیشرفت سے دنیا بھر میں کووڈ کی وبا کے حوالے سے ڈائیلاگ میں تبدیلی آئے گی۔ اگر اس دوا کو منظوری ملی تو یہ کووڈ 19 کے علاج کے لیے منہ کے ذریعے کھائی جانے والی دنیا کی پہلی اینٹی وائرل دوا ہو گی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔