Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک بھر میں کورونا سے مزید 56 افراد چل بسے

ملک بھر میں کورونا سے مزید 56 افراد چل بسے
October 1, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا سے مزید 56 افراد چل بسے۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ایک دن میں مزید 56 افراد کورونا سے انتقال کر گئے۔ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار 785 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 411 نئے کیسز سامنے آئے۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 48 ہزار 163 ہوگئی۔ مجموعی کورونا کیسز کی تعداد 12 لاکھ 46 ہزار 538 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں 4 لاکھ 57 ہزار 928 ، پنجاب میں 4 لاکھ 31 ہزار 666، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 74 ہزار 17 اور اسلام آباد میں 1 لاکھ 5 ہزار 516 کورونا کیسز ہیں۔ گلگت بلتستان میں 10 ہزار 328 ، بلوچستان میں 32 ہزار 926 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار 157 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی شرح 2.87 فیصد ہیں جبکہ 3 ہزار 649 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 24 مریض صحتیاب ہوئے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔