Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فواد چودھری کا ن لیگ کی قیادت پر ذاتی سیاست اور کاروبار کیلئے ملک دشمنی کا الزام

فواد چودھری کا ن لیگ کی قیادت پر ذاتی سیاست اور کاروبار کیلئے ملک دشمنی کا الزام
September 30, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ن لیگ کی قیادت پر ذاتی سیاست اور کاروبار کیلئے ملک دشمنی کا الزام عائد کردیا۔

فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ن لیگ والوں نے کرپشن کی اب اداروں اور دوسرے ممالک کے پیچھے چھپنا چاہتے ہیں، کرپشن سے چین اور اداروں کو جوڑنا نامناسب ہے۔

اُنہوں نے کہا وزیراعظم کو18  کروڑ پاکستانیوں کا اعتماد حاصل ہے، انہیں اعتماد کا ووٹ لینے کی ضرورت نہیں۔ احسن اقبال فیصلہ کریں ان کا لیڈر کون ہے؟، وزیر اعظم عمران خان سی پیک منصوبوں کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا شریف فیملی کی کرپشن کا سی پیک سے کوئی تعلق نہیں، سڑکوں کی تعمیر کا تعلق ان کی کرپشن سے ہے، اس کی تحقیقات ہوں گی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔