Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حکومت ماحولیاتی تحفظ کیلئے جنگلات کی زمینوں کی حفاظت یقینی بنا رہی ہے، وزیرِاعظم

حکومت ماحولیاتی تحفظ کیلئے جنگلات کی زمینوں کی حفاظت یقینی بنا رہی ہے، وزیرِاعظم
September 30, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا حکومت ماحولیاتی تحفظ کیلئے جنگلات کی زمینوں کی حفاظت یقینی بنا رہی ہے۔

جمعرات کو وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ و تعمیرات کا اجلاس ہوا، شرکا کو نیا پاکستان ہاؤسنگ کے تحت فراش ٹاؤن اور دیگر انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، بتایا گیا منصوبے جلد مکمل ہو جائیں گے۔

اسلام آباد اور لاہور سمیت پورے ملک میں ڈیجیٹل میپنگ اور سرکاری زمینوں کی نشاندہی کے کام پر بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا حکومت ماحولیاتی تحفظ کیلئے جنگلات کی زمینوں کی حفاظت یقینی بنا رہی ہے، کہا کہ فوڈ سکیورٹی اور موسمیاتی تبدیلی اس وقت بشمول پاکستان دنیا بھر کا سب سے اہم مسئلہ ہے۔

عمران خان نے کہا حکومت قبضہ شدہ زمین کو واگزار کرانے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ قبضہ شدہ زمین کو واگزار کرانے کیلئے قانون کا سختی سے نفاذ یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں وزیرِ مملکت فرخ حبیب، معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل اور متعلقہ اعلی افسران نے شرکت کی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔