Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پٹرول 5 روپے 25 پیسے، ڈیزل ساڑھے 3 روپے فی لٹر مہنگا ہونیکا امکان

پٹرول 5 روپے 25 پیسے، ڈیزل ساڑھے 3 روپے فی لٹر مہنگا ہونیکا امکان
September 30, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مہنگائی کے ستائے عوام پر پھر پٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی گئی، یکم اکتوبر سے پٹرول 5 روپے 25 پیسے لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 3 فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی۔ حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا انحصار پٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی پر ہو گا۔ اس وقت پٹرول پر پٹرولیم لیوی پانچ روپے 62 پیسے فی لیٹر ہے جبکہ ڈیزل پر فی لیٹر 5 روپے 14 پیسے پٹرولیم لیوی عائد ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔