Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شہبازشریف گھر کی سیڑھیوں سے پھسل گئے، کمر درد پھر سے شروع

شہبازشریف گھر کی سیڑھیوں سے پھسل گئے، کمر درد پھر سے شروع
September 30, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہبازشریف گھر کی سیڑھیوں سے پھسل گئے۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف ایک مرتبہ پھر کمر درد میں مبتلا ہوگئے۔ ڈاکٹرز نے دو ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا۔ اپوزیشن رہنماء شہباز شریف کی تمام سیاسی سرگرمیاں ملتوی کردی گئیں۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے مطابق ‎گزشتہ روز پریس کانفرنس پہ جاتے ہوئے پاﺅں پھسلا، شہباز شریف کے طبی معالج نے معائنہ کیا۔ شہبازشریف نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں، ڈاکٹرز نے مکمل آرام اور فزیوتھراپی کا کہا ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد اور مریم نواز نے شہبازشریف سے ٹیلی فون پررابطہ کیا ہے، قائد ن لیگ نے شہباز شریف سے ان کی خیریت دریافت کی۔ قائد ن لیگ اور مریم نواز نے شہباز شریف کو اپنی صحت کا خیال رکھنے کی تلقین کی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔