Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بحیرہ عرب میں کم ہوا کا دباؤ ڈپریشن میں تبدیل، کراچی میں بادل برسنا شروع

بحیرہ عرب میں کم ہوا کا دباؤ ڈپریشن میں تبدیل، کراچی میں بادل برسنا شروع
September 30, 2021 --- ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) بحیرہ عرب میں کم ہوا کا دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہو گیا جس کے باعث کراچی میں بادل برسنا شروع ہو گئے۔

ملیر، صدر، ڈیفنس اور دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ سندھ کے تفریحی مقام گورکھ ہل اسٹیشن پر تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے صوبے میں آج طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ کراچی، حیدرآباد، بدین، ٹھٹھہ میں اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔

ادھر سندھ میں طوفانی بارشوں کے لیے ہنگامی اقدامات کا اعلان کر دیا گیا۔ وزیراعلی مراد علی شاہ نے کابینہ ارکان کو ذمہ داریاں سونپ دیں۔ تیمور تالپور کراچی ضلع جنوبی، سعید غنی ضلع شرقی، شہلارضا ضلع وسطی  میں رین ایمرجنسی کی نگرانی کریں گے۔ دیگر اضلاع کے لیے بھی نگران مقرر کر دیئے گئے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔