Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خیبر پختونخواہ کے اسکولوں کی حالت زار، ایرا کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیکر مسترد

خیبر پختونخواہ کے اسکولوں کی حالت زار، ایرا کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیکر مسترد
September 29, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) خیبر پختونخواہ کے اسکولوں کی حالت زار پر سپریم کورٹ نے ایرا کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیکر مسترد کر دی۔

سپریم کورٹ میں خیبر پختونخواہ کے اسکولوں کی حالت زار سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایرا کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیکر مسترد کر دی۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے ایرا کی رپورٹ صرف آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے ۔ لوگوں نے تو حج کا پیسہ بھی زلزلہ متاثرین کو دیدیا تھا ۔ بین الاقوامی امداد بھی آئی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر چیئرمین ایرا سے تمام منصوبوں کی تفصیلات شواہد سمیت طلب کر لیں۔

چیف جسٹس گلزار احمد  نے ریمارکس دیئے کہ اسکول اب بن رہے ہیں، 16 سال بچے کیا کرتے رہے؟ کتنے ہی  بچے اسکول سے بھاگ گئے ہونگے ۔ جیسی عمارتیں بن رہی ہیں چھ ماہ میں گر جائیں گی۔ بچوں اور اساتذہ کی زندگیاں خطرے میں لگ رہی ہیں ۔ خیبرپختونخواہ میں کرپشن اتنی زیادہ ہے کہ عوام کو کچھ ڈلیور نہیں ہو سکتا ۔

دوران سماعت ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے ٹھیکیداروں سے بھتہ لینے کا انکشاف ہوا جس پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے لاعلمی کا اظہار کیا۔ جسٹس مظہر عالم کا کہنا تھا لگتا ہے کہ کمشنر اور ڈی سی نے آپکو سنگین مسئلے سے آگاہ نہیں کیا ۔ عدالت نے تمام اسکولوں میں سکیورٹی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ایک ماہ تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔