Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران نیازی اور حواری دن رات الزامات لگاتے ہیں، شہباز شریف

عمران نیازی اور حواری دن رات الزامات لگاتے ہیں، شہباز شریف
September 29, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) صدر نون لیگ شہباز شریف کا کہنا ہے عمران نیازی اور حواری دن رات الزامات لگاتے ہیں۔ بتائیں آج تک کون سا الزام ثابت ہوا؟

شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تین سال سے میرے اور خاندان کیخلاف طوفان بدتمیزی مچایا گیا۔ نیب اور ایف آئی اے میں ہم پر اربوں کھربوں کے الزامات لگے۔ مجھے، میرے بھائی، ہمارے بچوں اور پارٹی رہنماؤں کو جیلوں میں ڈالا گیا لیکن کچھ ثابت نہ کر سکے۔ ہمارے خلاف لندن اور این سی اے تک گئے۔ آج حقائق پوری قوم کے سامنے آچکے ہیں۔ حکومتی صفوں میں کہرام مچا ہے۔

 شہباز شریف نے کہا نیشنل کرائم ایجنسی دنیا کی مانی ہوئی ایجنسی ہے۔ برطانیہ نے بھی عمران نیازی کے الزامات کو رد کر دیا۔ ڈیوڈ روز کو پاکستان بلا کر ڈیلی میل پر کہانی چھپوائی گئی۔ ڈیوڈ روز 7 ماہ گزرنے کے باوجود عدالت میں جواب جمع نہیں کرا سکے۔ 15 جولائی کو ڈیلی میل میں میرے خلاف اسٹوری چھپوائی گئی۔ عمران کا بس چلے تو مجھے پریس کانفرنس ختم ہونے کے بعد جیل بھجوا دے۔

پریس کانفرنس میں وزیراعظم اور وزرا کے بیانات بھی چلائے گئے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔