Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیشنل بینک آف پاکستان نے تیسرا چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ ٹائٹل جیت لیا

نیشنل بینک آف پاکستان نے تیسرا چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ ٹائٹل جیت لیا
September 28, 2021 --- ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) نیشنل بینک آف پاکستان نے تیسرے چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔

ٹورنامنٹ کا فائنل واپڈا اور نیشنل بینک آف پاکستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، سخت مقابلے کے بعد نیشنل بینک آف پاکستان کی ٹیم نے ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا جبکہ واپڈا اور پاک بحریہ کی ٹیموں نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تیسرے چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ میں 8 ٹاپ قومی ٹیموں نے ٹورنامنٹ کا ٹائٹل حاصل کرنے کے لیے مقابلہ کیا جن میں واپڈا، ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ ،نیشنل بینک آف پاکستان ،پاکستان نیوی ،پاکستان ائیر فورس ،پاکستان آرمی ، پنجاب اور پورٹ قاسم اتھارٹی کی ٹیمیں شامل تھیں۔

تیسرے چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب عبدالستار ایدھی انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں ہوئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔

نیشنل بینک آف پاکستان کو چیمپئن شپ جیتنے پر 1.7 ملین روپے کا نقد انعام ملا۔ واپڈا اور پاک بحریہ نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرکے 1.3 ملین اور 1 ملین روپے کی انعامی رقم حاصل کی۔

نیشنل بینک آف پاکستان ٹیم کے دلبرنے مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز حاصل کیا۔ پاک بحریہ کی ٹیم کے محمد اقبال اورنیشنل بینک آف پاکستان کی ٹیم کے دلبر کو بہترین گول کیپر اور ٹورنامنٹ کا بہترین اسکورر قرار دیا گیا۔

21 تا 28 ستمبر 2021 تک منعقد ہونے والاسات روزہ ایونٹ 2016 کے بعد سے قومی سطح پربڑی انعامی رقم کا حامل ٹورنامنٹ بن چکا ہے۔ ٹورنامنٹ میں 12 پول میچز کے بعد 2 سیمی فائنلز اور فائنل میچ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے پروفیشنل امپائرز کی زیر نگرانی کروائے گئے۔4.2 ملین کی انعامی رقم کے ساتھ یہ ایونٹ ملک کا سب سے زیادہ انعامی رقم کا ہاکی ٹورنامنٹ ہے۔ اس پر وقار ایونٹ میں ملک کے 128 سے زائد پرجوش کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

اپنے اختتامی کلمات میں مہمان خصوصی نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے فاتح ٹیموں کو مبارک باد پیش کی اور پیٹرن پاکستان نیوی ہاکی، کمانڈر کراچی، پاکستان ہاکی فیڈریشن اور اسپانسرز کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ اس ٹورنامنٹ کے انعقاد سے قومی کھیل میں عوام کی دلچسپی میں اضافہ ہوگا اور ملک میں ہاکی کے کھیل کی تجدید ہوسکے گی۔

نیول چیف نے ملک میں کھیلوں کے فروغ بالخصوص تیسرے چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کی تشہیر کیلئے میڈیا کے کردار کو سراہا۔ امیرالبحر نے اُمید ظاہر کی کہ قومی اور نجی ادارے بھی قومی کھیل کے فروغ میں بھر پور کردار ادا کریںگے۔

تقریب میں سول، ملٹری معززین اور سابقہ اولمپیئنز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔