Friday, March 29, 2024

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 کمانڈرز سمیت 10 دہشتگرد ہلاک

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 کمانڈرز سمیت 10 دہشتگرد ہلاک
September 28, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 کمانڈرز سمیت 10 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا۔دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں چار کمانڈرز سمیت 10 دہشتگرد مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانے سے گولہ بارود، اسلحہ کی بڑی مقدار برآمد ہوئی۔ دہشت گرد دیسی ساختہ بارودی سرنگوں کی تنصیب اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

ترجمان کے مطابق دہشت گرد جنوبی وزیرستان میں مزید دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ پاک آرمی ہر قیمت پر وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔