Thursday, March 28, 2024

شہباز شریف کی بریت کی جھوٹی خبر شرمناک حد تک پھیلائی گئی، شہباز گل

شہباز شریف کی بریت کی جھوٹی خبر شرمناک حد تک پھیلائی گئی، شہباز گل
September 28, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی شہباز گل کہتے ہیں شہباز شریف کی بریت کی خبر جھوٹی تھی، شرمناک حد تک جھوٹ پھیلایا گیا۔

شہباز گل نے مریم صفدر کے بیان پر ردعمل میں کہا، حکومت نے شہباز شریف فیملی سے متعلق برطانیہ کو شکایت نہیں کی، برطانیہ کے پوچھنے پر بتایا یہ فراڈ اور چور قسم کے لوگ ہیں۔

ادھر وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا مٹھائیاں کھانے والوں کے رونے دھونے کا وقت آگیا، نیب سات ارب کے ٹی ٹیز ریفرنس کی سماعت اور ایف آئی اے پچیس ارب کے جعلی اکاؤنٹس کی تحقیقات کررہی ہے۔