Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعلیٰ بزدار کی جیلوں میں ہفتہ رحمت اللعالمینﷺ منانے کی منظوری

وزیراعلیٰ بزدار کی جیلوں میں ہفتہ رحمت اللعالمینﷺ منانے کی منظوری
September 28, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جیلو ں میں ہفتہ رحمت اللعالمینﷺ منانے کی منظوری دیدی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں جیلو ں میں ہفتہ رحمت اللعالمینﷺ منانے منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہفتہ رحمت اللعالمین ؐمیں قیدیوں ا ور جیل حکام کیلئے سپیشل پیکیج کااعلان کریں گے۔ جیلوں میں خالی آسامیوں کو پر کرنے کیلئے مرحلہ وار بھرتی کی ا جازت دینے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب صنعتکار اور ایوان صنعت وتجارت ملتان کے سابق صدر اور ڈی جی خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرخواجہ جلال الدین رومی نے ملاقات کی۔ جنوبی پنجاب میں صنعت وتجارت کے فروغ،لنگر خانوں کاقیام او ردیگر فلاحی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ملتان میں نوجوانوں کے لئے قرض حسنہ سکیم شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔