Friday, April 26, 2024

برطانیہ میں شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کا کوئی مقدمہ بنایا ہی نہیں، شہزاد اکبر

برطانیہ میں شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کا کوئی مقدمہ بنایا ہی نہیں، شہزاد اکبر
September 28, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مشیرداخلہ و احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے برطانیہ میں شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کا کوئی مقدمہ بنایا ہی نہیں۔

وزیراعظم کے مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو صفحات پر مشتمل فیصلے میں شہباز شریف کا منی لانڈرنگ سے بری ہونے کا کوئی ذکر نہیں ۔ شہباز شریف کےخلاف برطانیہ میں کوئی مقدمہ نہیں بنایا گیا تھا ۔ سلمان شہباز کے 2 اکاؤنٹس کو منجمد کرنے کا آرڈر تھا۔ حقائق کو مسخ کرکے جھوٹا بیانیہ پھیلایا جا رہا ہے۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جو مقدمات چل رہے ہیں، ان پر شہباز شریف سے پوچھا جاتا ہے ۔ یہ انکوائری برطانیہ نے کی ۔ انہوں نے جو سوال پوچھا ہم نے جواب دیا ۔ ٹی ٹیز پر شہباز شریف کے جواب آتے ہیں کہ ان سے ان کا کوئی تعلق نہیں ۔

مشیر احتساب کا کہنا تھا کہ مجسٹریٹ عدالت لندن کا 2 صفحات پر مختصر فیصلہ 10 ستمبر کو آیا تھا ۔ برطانوی عدالت نے شہباز شریف خاندان کے 2 بینک اکاونٹس  منجمد کرنے کا حکم دیا تھا ۔