Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مرکز تجلیات حضرت سید علی بن عثمان الہجویریؒ کے 978 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آخری روز

مرکز تجلیات حضرت سید علی بن عثمان الہجویریؒ کے 978 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آخری روز
September 28, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) مرکز تجلیات حضرت سید علی بن عثمان الہجویریؒ کے 978 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آج آخری روز ہے۔ عقیدت مندوں کی بڑی تعداد دربار پر حاضری دے کر فیوض برکات سمیٹنے میں مصروف ہے۔

مرکز تجلیات پر روحانی محافل اور سالانہ قومی محفل سماع بھی داتا دربار کمپلیکس میں جاری ہے۔ قومی محفل نعت کی اختتامی تقریب بھی ہو گی جس کے بعد خطیب داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی اجتماعی دعا کروائیں گے۔ عقیدت مند کہتے ہیں داتا دربار پر آ کر روحانی سکون ملتا ہے۔

انتظامیہ اور مخیر حضرات کی جانب سے زائرین کے لیے لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا ہے۔ زائرین کے لیے دودھ کی سبیل بھی موجود ہے جو عرس تقریبات کے پہلے روز سے جاری ہے۔ لاہور پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب ہیں۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے داتا دربار کا دورہ کیا۔

سی ٹی او لاہور منتظر مہدی اور ایس ایس پی آپریشنز بھی ان کے ساتھ تھے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔