Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لڑکے اور لڑکی پر تشدد کا کیس، ملزم عثمان مرزا سمیت سات ملزمان پر فرد جرم عائد

لڑکے اور لڑکی پر تشدد کا کیس، ملزم عثمان مرزا سمیت سات ملزمان پر فرد جرم عائد
September 28, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد اور بلیک میلنگ کے کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت سات ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ای الیون لڑکی اور لڑکے پر تشدد کیس میں عدالت نے مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت سات ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی ہے ۔ ملزمان کو چارج شیٹ پڑھ کر سنائی گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے ملزمان پر فرد جرم عائد کی ۔ مرکزی ملزم عثمان مرزا ، شریک ملزمان حافظ عطاء الرحمن، ادارس قیوم بٹ ، ریحان، عمر بلال مروت، محب بنگش، فرحان شاہین پر فرد جرم عائد کی گئی۔ عدالت نے تمام ملزمان کو چارج شیٹ پیش کی۔

فرد جرم کے بعد ملزمان کے خلاف باقاعدہ ٹرائل کا آغاز ہو گیا ہے ۔ عدالت نے ملزمان کا صحت جرم سے انکار پر استغاثہ سے شہادتیں طلب کر لی ہیں ۔

عدالت نے پراسیکیوشن کے گواہان کے بیانات قلمبند کرنے کیلئے گواہوں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے ۔ کیس کی مزید سماعت بارہ اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔