Thursday, April 18, 2024

برطانیہ میں ایندھن کا بحران، فوجی ڈرائیورز کو سٹینڈ بائی رکھنے کا اعلان

برطانیہ میں ایندھن کا بحران، فوجی ڈرائیورز کو سٹینڈ بائی رکھنے کا اعلان
September 28, 2021 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) برطانیہ میں ایندھن کا بحران پیدا ہو گیا۔ فوجی ڈرائیورز کو سٹینڈ بائی رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق فوجیوں کو اسٹینڈ بائی رکھنے کا مقصد عوام کی مشکل میں کمی لانا ہے۔ حکومت نےایچ جی وی لائسنس فراہم کرنے کے پروگرام میں بھی توسیع کر دی۔

برطانیہ میں پیٹرول پمپ پر سپلائی نہ پہنچنے کے باعث ایندھن کی شدید قلت ہو چکی ہے۔ ٹینکرز کے ڈرائیورز نہ ہونے کی وجہ سے کئی پیٹرول پمپس پر کئی روز سے سپلائی نہیں پہنچی۔