Thursday, April 25, 2024

ٹیکس گزاروں کی اپیلیں نمٹانے میں ایف بی آر کی مداخلت کا اختیار ختم

ٹیکس گزاروں کی اپیلیں نمٹانے میں ایف بی آر کی مداخلت کا اختیار ختم
September 27, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا، ٹیکس گزاروں کی اپیلیں نمٹانے میں ایف بی آر کی مداخلت کا اختیار ختم کردیا۔

حکومت نے ایف بی آر کا بڑا اختیار ختم کردیا، دستاویز کے مطابق ٹیکس گزاروں کی اپیلوں کو نمٹانے میں ایف بی آر مداخلت نہیں کرسکے گا۔ اپلیوں پر فیصلے کا اختیار ٹیکس کمشنروں تک محدود رہے گا۔

اس ضمن میں ایف بی آر کی جانب سے سٹینڈنگ آرڈر کے مطابق عمل کیا جائے گا۔ کمشنر اپیلز کے کام میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کی جائے گی۔ اپیلز کی سماعت، ان پر فیصلہ دینا، فیصلے کا قانونی جواز فراہم کرنے میں ایف بی آر کوئی مداخلت نہیں کر سکے گا۔

دستاویز میں یہ بھی کہا گیا کہ ٹیکس گزار کی اپیل پر کمشنر ہی کو وقت سماعت دینے اور ٹیکس معاملات نمٹانے کا اختیار ہوگا۔ ایف بی آر فیصلہ جاری ہونے کے بعد اس کی قانونی اورعملدرآمد حیثیت کا جائزہ لے سکے گا۔