Thursday, March 28, 2024

چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع کی پُرزور مخالفت کرتے ہیں، بلاول بھٹو

چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع کی پُرزور مخالفت کرتے ہیں، بلاول بھٹو
September 27, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کہتے ہیں چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع کی پُرزور مخالفت کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے ٹویٹ پیغام میں کہا قانون کے مطابق مدت میں توسیع نہیں ہوسکتی، اگر توسیع کی کوشش ہوئی تو یہ تاریخ کے متنازعہ ترین چیئرمین نیب ہوں گے۔

اُنہوں نے کہا توسیع سے ثابت ہو جائے گا کہ نیب غیر جانبدار نہیں، اگر توسیع ہوئی تو ہماری دلیل درست ثابت ہوگی کہ نیب عمران خان حکومت کے ساتھ ہے۔