Thursday, April 25, 2024

کے سی آر جیسے منصوبوں کی دہائیوں سے ضرورت ہے، اسد عمر

کے سی آر جیسے منصوبوں کی دہائیوں سے ضرورت ہے، اسد عمر
September 27, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کہتے ہیں کے سی آر جیسے منصوبوں کی دہائیوں سے ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کراچی سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے سی آر کے 6ارب روپے سندھ حکومت دے رہی ہے ، کے سی آر کے لئے 15 ارب روپے وفاقی حکومت دے گی۔ کے سی آر میں عالمی اداروں کی دلچسپی ظاہر کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا اختلافات کے باوجود وفاق اور صوبائی حکومت نے مل کر فیصلے کئے ہیں، کراچی کے لئے 5 بڑے منصوبوں میں پیش رفت ہو رہی ہے۔ گرین لائن کی پہلی 40 بسیں پہنچ چکی ہیں، این ڈی ایم اے نے کراچی کے لئے اپنے حصے کا کام کرلیا۔ کراچی میں 54 کلو میٹر کی سڑکیں بن رہی ہیں، کراچی کے نالوں سے گیارہ لاکھ ٹن کچرا نکالا گیا ہے، کراچی کے لئے سب سے اہم منصوبہ کے فور ہے۔

اسد عمر نے کہا وسائل کی کمی کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل بھی ہیں، وزیر اعظم عمران خان فریٹ کوریڈور کا نومبر میں افتتاح کریں گے۔ دہائیوں پرانے منصوبے حقیقت کا روپ دھا ررہے ہیں۔ ہمارے پاس وہ وسائل نہیں ہیں جو ہر کام کر سکیں۔