Wednesday, April 24, 2024

پاکستان افغانوں کا دوسرا گھر، عالمی برادری کے سامنے پاکستانی مؤقف قابل تحسین، ذبیح اللہ مجاہد

پاکستان افغانوں کا دوسرا گھر، عالمی برادری کے سامنے پاکستانی مؤقف قابل تحسین، ذبیح اللہ مجاہد
September 27, 2021 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) افغان نائب وزیراطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے پاکستان افغانوں کا دوسرا گھر، عالمی برادری کے سامنے پاکستان کا مؤقف قابل تحسین ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کئی ممالک نے عالمی برادری کے سامنے ہمارے لئے آواز اٹھائی، پاکستان نے عالمی برادری پر افغانستان سے اچھے روابط پر زور دیا۔ ہمیں تجارت اور دیگر شعبوں میں ہمسایہ ممالک کا تعاون کی درکار ہے۔

افغان نائب وزیراطلاعات نے کہا جنگ کی خواہش نہیں، اگر کسی نے حملہ کیا تو سخت جواب دینگے۔ سی پیک کا منصوبہ اہم ہے، اس میں تھوڑی تحقیق کی ضرورت ہے۔ افغانستان کو پشاور اور دیگر علاقوں سے بذریعہ ریل منسلک  کیا جائے گا۔

اُنہوں نے کہا دورہ پاکستان کی دعوت ملی تو ہماری قیادت غور کرے گی، پاکستان افغانوں کا دوسرا گھر ہے۔ پاکستانی پرچم ہمارے لئے قابل احترام ہے، تعلقات خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند کرائے، کشمیر، میانمر اور فلسطین کے مسلمانوں کے لیے آواز بلند کریں گے۔

ادھر کابل ایئرپورٹ بین الاقوامی پروازوں کےلیے مکمل آپریشنل کردیا گیا۔