Friday, March 29, 2024

مغربی ممالک پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتے ہیں، شاہ محمود قریشی

مغربی ممالک پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتے ہیں، شاہ محمود قریشی
September 27, 2021 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا مغربی ممالک پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتے ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود نے لندن میں پاکستانی ہائی کمشنرکے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا افغانستان کی صورت حال کے ذمہ دار سابق حکمران ہیں، افغانستان کے عوام جنگ سے تھک چکے ہیں، وہ صرف امن اور استحکام چاہتے ہیں۔ پاکستان میں دہشت گردوں کا کوئی ٹھکانہ نہیں، مغربی میڈیا چاہے تو آکر دیکھ لے۔

انہوں نے کہا برطانیہ، افغانستان میں نمائندہ حکومت کا حامی ہے، پاکستان بھی یہی چاہتا ہے، ہمارے اہداف ایک ہیں اپروچ مختلف ہوسکتی ہے۔ برطانیہ، طالبان سے رابطہ کرے، وہاں انسانی المیہ جنم لینے کو ہے۔

شاہ محمود کا کہنا تھا افغانستان سے نکلنے والے یورپ کا رخ کرینگے، افغانستان سے محفوظ انخلا کو یقینی بنانے میں مدد دی، بارڈر بھی کھلا ہوا ہے۔ پاکستان امدادی سرگرمیوں کا مرکز بننے کیلئے تیار ہے، افغان عوام کی مدد کیلئے تعاون کرینگے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا ریڈ لسٹ سے نکالنے میں پاکستان نژاد ارکان پارلیمنٹ کی کاوشوں پر ان کا ممنون ہوں، ریڈ لسٹ کا معاملہ پاکستان اور برطانیہ کے دوستانہ تعلقات پر اثر انداز ہورہا تھا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی پاکستان ہاؤس لندن آمد پر پاکستانی ہائی کمشنرمعظم احمد خان نے خیرمقدم کیا۔