نیشنل ٹی 20، بلوچستان نے سدرن پنجاب کو سات وکٹوں سے شکست دیدی
راولپنڈی (92 نیوز) نیشنل ٹی 20 میں آج کھیلے گئے میچ میں بلوچستان نے سدرن پنجاب کو سات وکٹوں سے شکست دیدی۔
بلوچستان نے 102 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ عبدالواحد بنگلزئی 58 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بسم اللہ خان نے 28 رنز بنائے۔ امام الحق 8، عماد بٹ 3 رنز بنا سکے ۔
سدرن پنجاب کی پوری ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 101 رنز بنا پائی تھی۔