Wednesday, April 24, 2024

افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی سے چین اور قازقستان کے سفیروں کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر بات چیت

افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی سے چین اور قازقستان کے سفیروں کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر بات چیت
September 26, 2021 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ چین اور قازقستان کے سفیروں کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔

دونوں سفیر تجارتی روابط بڑھانے پر افغان حکومت کے ساتھ لائحہ عمل بنانے پر متفق ہو گئے۔ امیر متقی کہتے ہیں افغانستان کی سرزمین کسی ملک کیلئے یا کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ افغان عوام سے دوستی کیلئے کوئی ایک قدم بڑھائے تو وہ دو قدم بڑھاتے ہیں۔

وزیر خارجہ افغانستان نے چین اور قازقستان کے سفیروں سے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے پر بھی بات کی۔