Saturday, April 20, 2024

بلوچستان کے علاقے مچھ میں دہشت گردوں کا سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ، سپاہی عرفان شہید

بلوچستان کے علاقے مچھ میں دہشت گردوں کا سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ، سپاہی عرفان شہید
September 26, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) بلوچستان کے علاقے مچھ میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عرفان شہید اور دو فوجی جوان زخمی ہو گئے۔ فرنٹیئرکور کے دستوں نے برق رفتار جوابی کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو ملک میں مشکل سے قائم کردہ امن کو سبوتاژ نہیں کرنے دیں گے۔ پاک فوج دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہے۔